ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گورکھپور میڈیکل کالج میں آگ سے کئی دستاویزات خاکستر

گورکھپور میڈیکل کالج میں آگ سے کئی دستاویزات خاکستر

Tue, 09 Jan 2018 12:38:49    S.O. News Service

گورکھپور،8؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گورکھپور میں واقع بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے ایک حصہ میں آج نامعلوم وجوہات سے آگ لگ گئی۔سماجوی پارٹی نے اس واقعے کے پیچھے سازش کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔کالج کے پرنسپل دفتر اور ریکارڈ روم میں آگ زنی سے کئی دستاویز تباہ ہوگئے۔ایس پی نے کہا کہ آگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی بچوں کی موت سے متعلقہ فائلوں کو تباہ کرنے کیلئے تونہیں لگائی گئی ہے۔آگ لگنے کے بعد آگ پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے،آگ کی وجوہات کا فوری طور پرعلم نہیں ہوسکا۔

دریں اثنا میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر گنیش نے کہا کہ اگر یہ گورکھپور سے باہر ہیں اور شام تک میڈیکل کالج تک پہنچ جائے گے اس کے بعدہی کچھ کہہ پانا ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چار آگ دمکلوں نے آگ پرقابوپایاہے۔کون سا ریکارڈ خراب ہو ا ہے، یہ بھی موقع پر پہنچنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔گورکھپور میڈیکل کالج گزشتہ سال اگست میں 24گھنٹوں میں کم سے کم 30بچوں کی موت کے واقعے کے بعد سرخیوں میں آیاتھا۔یہ الزام لگایا گیا ہے کہ آکسیجن سپلائر میں رقم کی غیر ادائیگی کی وجہ سے آکسیجن فراہم نہ ہونے کی وجہ سے موتیں ہوئی تھیں۔اس دوران ایس پی کے ضلع صدر پرہلاد یادو نے میڈیکل کالج میں آگ لگنے کے واقعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں یہ آگ اکسیجن کی کمی سے ہوئی بچوں کی موت سے متعلق فائلوں کو ریکارڈ سے ہٹانے کے لئے تو نہیں لگائی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ آگ کے فورا بعد معلومات کو متعلقہ حکام کو دیا گیا تھا لیکن وہ سبھی دیر سے پہنچے۔یہ تحقیقات کا معاملہ ہے کہ آگ صرف فائلوں میں ہی کیوں لگی اور فائل جلنے کے فورا بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔


Share: